11 دسمبر 2014 - 13:03
بحرینی مخالفین کے خلاف خلفان ضاحی کا توہین آمیز بیان

متحدہ عرب امارات کے پولیس سربراہ نے بحرینی مخالفین کے رہنماؤں کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیئے جانے کامطالبہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق دبئی کے پولیس چیف ضاحی خلفان نے ایک مداخلت پسندانہ بیان میں، بحرین کے مخالف گروہوں کے رہنماؤں کو، اپنے زعم میں ، دہشت گرد قرار دیا ہے ۔ ضاحی خلفان نے مزیدکہا کہ بحرینی حکومت نے مخالفین کے خلاف اپنی کاروائیاں خلیج فارس تعاون کونسل کے تعاون سے انجام دی ہیں اور آل خلیفہ حکومت سے بحرینی مخالفین کے خلاف تشدد میں تیزی لائے جانےکا مطالبہ کیا ہے۔ بحرین کی حکومت کو 2011 سے اب تک عوامی احتجاجات کا سامنا ہے اور اس حکومت نے خلیج فارس تعاون کونسل کے بعض رکن ملکوں منجملہ سعودی عرب، اور امارات کے تعاون سے مخالفین کو سرکوب کیا ہے اور ان میں سے ایک بڑی تعداد کو قید کردیا ہے۔

.......

/169